محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے شعبہ میکینیکل انجیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے فیکلٹی ممبر شہزاد احمد نے چائینہ کی شنگھوا یونیورسٹی بیجنگ سے پی ایچ ڈی اور جے ایف تھنڈر بنانے والے ایئر کرافٹ کمپنی کے ساتھ ریسرچ کے دورا ن ہنی کومب کمپوزٹ میٹریل کی پروسیسنگ کے لئے کلیمپنگ سسٹم ایجاد کیا ہے۔

ان کی اس کاوش سے ایروسپیس انڈسٹری اور خاص طور پرلڑاکا اور تجارتی ہوائی جہازکے اسٹرکچر کی مضبوطی اور کوالٹی میں اضافہ ہو گا۔
ان کی ریسرچ کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہےشہزاد احمد پاکستان میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور چائینہ کے ساتھ محتلف مشترکہ ریسرچ کوآپریشن پہ بھی کام کر رہے ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز نے ان کی اس کاوشوں کو سراہا ہے