محمد نواز شریف یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں کمبائنڈ اینٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا جو کہ انجینئرنگ اور انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے داخلوں کے لیے تھا ، اس ٹیسٹ میں تقریبا 123 امیدواروں نے شرکت کی۔
رجسٹرار ڈاکٹر عاصم عمر کا کہنا ہے کہ مارکنگ مکمل کرلی گئی ہے، رزلٹ کا اعلان ایک یا دو دن میں کر دیا جائے گا ۔ کامیاب امیدواران کی لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دی جائے گی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے سینٹر کا معائنہ کیا، اور ٹیسٹ سے پہلے کینڈیڈیٹس سے مختصر خطاب کیا، اور یونیورسٹی کے پروگرامز کے بارے میں بتایا۔
ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی ترقی کی منزلیں تیزی سے طے کررہی ہے، جدید علوم سے آراستہ کیا جارہا ہے، جلد ہی یہ یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہو جائے گی ۔