ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کا گیارہواں سنڈیکیٹ اجلاس ڈاکٹر عامرعجاز کی زیرِ صدارت منعقد ھوا۔ جس میں مختلف ایجنڈوں کی منظوری دی گئ۔ جس میں یونیورسٹی کے ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہ میں اضافہ، فارن پی ایچ ڈی اساتذہ کی تقرری ، لاڑ میں موجود لنک روڈ کو دو رؤیا بنانے، مختلف اساتذہ کی پی-ایچ-ڈی کی سٹدی لیو میں توسیع ، چھٹی ایف این پی سی کی منظوری، اور ایل ایم ایس خریدنے کی منظوری دی گئی۔ ۔ میٹنگ میں پروفیسر ڈاکٹر منصور سرور (وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور) ، پروفیسر ڈاکٹرآصف علی (وائس چانسلر ایم این ایس ایگریکلچر یونیورسٹی) ، ممبر پنجاب اسمبلی ملک وآصف مظہر راں اور میڈم شاہدہ احمد، جناب منظر جاوید صاحب ، پروفیسر ڈاکٹر عابد لطیف، ڈاکٹر صادق حسین صاحب اور فنانس کے ممبران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے اختتام پر یونیورسٹی کی صحیح سمت کی طرف راہنمائی کرنے، قلیل مدت میں طلباء کی تعداد بڑھانے، نئے تعلیمی پروگرام لانچ کر نے ، اور یونیورسٹی کو خود پائیدار فنانشیل ماڈل پر گامزن کرنے پر ، تمام سنڈیکیٹ ممبران نے پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز (موجودہ وائس چانسلر) کی کاوشوں کو سراہا اور مبارک باد دی۔
- Post published:November 13, 2021
- Post category:Latest News
- Reading time:1 mins read